دُبئی 19 اکتوبر [یو این آئی] قتل کے جرم میں سعودی عرب میں غیر معمولی
طور پرکل شاہی خاندان کے ایک رکن موت کی سزا دیدی گئی. یہ اپنے طور پر ایک
غیر معمولی واقعہ ہے جس میں شاہی خاندان کے کسی رکن کو سزائے موت دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے
حوالے سے کہا گیا کہ شہزادہ
تُرکی بن سعود الکبیر کو سعودی شہری عادل المحمید کو جھگڑے کے دوران فائرنگ
کرکے ہلاک کرنے کے جرم میں سعودی راجدھانی ریاض میں سزائے موت دی گئی۔ سر قلم کئے جانے کے اس واقع کے ساتھ رواں سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔